براڈ پیک سرچ آپریشن، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی ریسکیو کرلی گئی

براڈ پیک سرچ آپریشن، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی ریسکیو کرلی گئی

براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران پاکستانی معروف کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی ریسکیو کرلی گئی، ریسکیو کیے جانے کے بعد سہیل سخی کی میت کو پاک فوج کی آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

براڈ پیک پر پیش آنے والے حادثے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا، مشکل اور بلند پہاڑی علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے دوران ریسکیو ٹیموں نے لاپتہ کوہ پیماؤں کا سراغ لگانے کی کوششیں کیں۔

اسی سرچ آپریشن کے دوران پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی برآمد کرلی گئی، جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

10 کوہ پیما لاپتہ

براڈ پیک کے حادثے میں مجموعی طور پر 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے۔ ان میں 9 غیرملکی کوہ پیما جبکہ ایک پاکستانی کوہ پیما شامل تھا،حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے مختلف سطحوں پر امدادی سرگرمیاں کی گئیں، جبکہ دشوار گزار علاقے اور بلند ارتفاع کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو آپریشن، براڈ پیک سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

7 میتیں پہلے منتقل

حادثے میں لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 7 کی میتیں اس سے قبل برآمد کرکے متعلقہ ممالک روانہ کی جا چکی ہیں، اب پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی ریسکیو کیے جانے کے بعد اسکردو منتقل کردی گئی ہے۔

ہنزہ سے تعلق

سہیل سخی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تھا، وہ پاکستان کے معروف کوہ پیماؤں میں شمار ہوتے تھے اور بلند و بالا پہاڑوں کو سر کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے تھے۔

براڈ پیک جیسے خطرناک اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے حادثے نے ایک بار پھر کوہ پیمائی کے دوران درپیش خطرات کو نمایاں کردیا ہے، سہیل سخی کی میت کی منتقلی کے بعد ان کے اہلخانہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے آئندہ کے مراحل مکمل کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles