جب تک فیلڈ مارشل اوروزیر اعظم کی جوڑی ہے کسی سازش کی گنجائش نہیں،طلال چوہدری

جب تک فیلڈ مارشل اوروزیر اعظم کی جوڑی ہے کسی سازش کی گنجائش نہیں،طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی جوڑی پچ پر موجود ہے، کسی قسم کی سازش کی کوئی گنجائش نہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ قیادت کے دونوں کردار چھرا گھونپنے والے نہیں بلکہ سیدھی بات کرنے والے ہیں، وہ منافق نہیں اور ان کے اہداف بھی واضح ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلہ،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کا رد عمل بھی آگیا

انہوں نے کہا کہ ریاست سے ڈکٹیٹ کروا کر اپنی مرضی کے کام نہیں کرائے جا سکتے۔ پہلے بھی واضح کیا تھا کہ جیل حکام اور عدالت ہی ملاقات کی اجازت دے سکتے ہیں اس لیے جب تک یہ جوڑی پچ پر کھڑی ہے اس دور میں کسی سازش کی گنجائش نہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے 26ویں آئینی ترمیم اور پارلیمنٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی عدالتوں کے فیصلے بھی نہیں مانتی تھی لیکن آج وکٹری کا نشان بنا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو مٹھائی کھانے میں کچھ انتظار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عدالتی فیصلے میں کئی خامیاں ہیں اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں جنہیں بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، تاہم اب انہیں کندھے دستیاب نہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ حکومت کو کسی قیدی کو سہولتیں دینے پر اعتراض نہیں اور نہ ہی کبھی اعتراض رہا ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے دور میں قیدیوں سے متعلق اختیار کیے گئے مؤقف کا بھی حوالہ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ کا عمران خان سے متعلق 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ آج آنے والا فیصلہ آزاد عدلیہ اور آزاد ججز کا انصاف پر مبنی فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ دیا جس رپورٹ پر فیصلہ آیا اس میں خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی ان پٹ نہیں تھا۔ حکومت نے عدالت کو جو یقین دہانی کرائی ہے، اس پر قائم رہے گی۔

شفیع جان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت وہ مکمل طور پر فٹ تھے، اگر انہیں قیدِ تنہائی میں نہ رکھا جاتا تو آج درپیش صحت کے مسائل پیدا نہ ہوتے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کی کال تاحال برقرار ہے۔ اب پی ٹی آئی کی قیادت مشاورت کرے گی، اتحادیوں سے بھی بات چیت ہوگی اور اس کے بعد آئندہ کا لائحۂ عمل عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles