گووندا سے علیحدگی ختم، سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

گووندا سے علیحدگی ختم، سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان 40 سالہ ازدواجی زندگی کو درپیش بحران ختم ہوگیا۔

گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ سے گفتگو میں تصدیق کی کہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے خلاف دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی نہیں ہو رہی۔

ششی سنہا کے مطابق سنیتا نے شدید جذباتی کیفیت میں طلاق کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد صلح کا راستہ اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گووندا اور بچوں نے اس معاملے میں غیر جانب دارانہ رویہ اپنایا اور سنیتا کے فیصلے کا احترام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میرا اور گھریلو ملازمہ کے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی، پولیس انکوائری مکمل

گووندا کے منیجر نے کہا کہ رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم انہیں افسوس ہے کہ یہ معاملہ عوامی سطح پر زیادہ زیر بحث آیا۔واضح رہے کہ سنیتا آہوجا نے دسمبر 2024 میں ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مبینہ ظلم، علیحدگی اور بے وفائی سمیت مختلف وجوہات کا ذکر کیا گیا تھا۔

تاہم اب سنیتا کی جانب سے طلاق کی درخواست واپس لینے کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا کی 40 سالہ شادی برقرار ہے۔

editor

Related Articles