چین کا روبوٹ انسان سے بھی تیز نکلا، مگر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟

چین کا روبوٹ انسان سے بھی تیز نکلا، مگر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟

چین کی روبوٹکس کمپنی یونٹری روبوٹکس کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ ’سپرمین‘ نے حیران کن رفتار سے دوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق سپرمین نے 12.66 میٹر فی سیکنڈ یعنی تقریباً 45.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ لگائی، جو دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی ریکارڈ شدہ بلند ترین رفتار سے بھی زیادہ ہے۔ صرف یہی نہیں، روبوٹ نے اپنی جگہ کھڑے ہو کر تقریباً 2 میٹر بلند چھلانگ لگانے کا مظاہرہ بھی کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سپرمین کو تین ماہ سے کچھ زیادہ عرصے میں تیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک شادی نے پورے گاؤں میں تباہی مچا دی، 600 افراد بے گھر

تاہم ریکارڈ توڑ رفتار کے فوراً بعد روبوٹ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ وائرل ویڈیو میں سپرمین تیز رفتاری کے بعد بروقت نہ رک سکا اور ایک الیکٹریکل باکس سے جا ٹکرایا۔ واقعے کے بعد صارفین نے روبوٹ کی رفتار کے ساتھ اس کے بریکنگ، توازن اور کنٹرول سسٹم پر بھی سوالات اٹھائے۔

یونٹری روبوٹکس کے مطابق سپرمین ابھی پروٹوٹائپ مرحلے میں ہے اور اس کی تیاری کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ کمپنی مستقبل میں روبوٹ کی رفتار کے ساتھ ساتھ اس کے کنٹرول اور حفاظت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔

editor

Related Articles