ایک شادی نے پورے گاؤں میں تباہی مچا دی، 600 افراد بے گھر

ایک شادی نے پورے گاؤں میں تباہی مچا دی، 600 افراد بے گھر

بدین کے علاقے گولاڑچی کے چک نمبر 5 میں پسند کی شادی کا تنازع شدت اختیار کر گیا، جہاں متاثرین کے مطابق مسلح افراد نے ماچھی برادری کے 60 سے زائد گھروں کو مسمار کرکے پورے گاؤں کو خالی کرا دیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مویشی بھی لے گئے، جبکہ کارروائی کے باعث 600 سے زائد افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بدصورت کتے کی خوبصورت کہانی، جنّی لو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پولیس کے مطابق ندیم ماچھی اور عالیہ فاطمہ نے چند روز قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں خاندانوں اور برادریوں کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی، تاہم اس فیصلے کی سزا پورے گاؤں کو دی جا رہی ہے۔

متاثرین نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے صورتحال سے متعلق ایس ایس پی بدین کو 12 درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں کی مسماری، لوٹ مار اور نقل مکانی پر مجبور کیے جانے کے واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

editor

Related Articles