رجب بٹ اور امر خان ایک ساتھ، نئی پاکستانی فلم کی شوٹنگ شروع

رجب بٹ اور امر خان ایک ساتھ، نئی پاکستانی فلم کی شوٹنگ شروع

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اب سوشل میڈیا کے بعد فلمی دنیا میں بھی قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ ایک نئی پاکستانی فلم میں اداکارہ امر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایکشن اور کامیڈی پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سید فیصل بخاری کر رہے ہیں جبکہ کہانی سرمد ابراہیم نے لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان غازی پھر یاد آئیں گے؟ براک اوزچیویت نئے کردار کے ساتھ واپس آگئے

رجب بٹ کی فلمی دنیا میں یہ پہلی انٹری ہوگی۔ یوٹیوب پر تقریباً 9 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر تقریباً 3 ملین فالوورز رکھنے والے رجب بٹ اب اپنی سوشل میڈیا مقبولیت کو بڑے پردے پر آزمانے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امر خان پہلے ہی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچان رکھتی ہیں۔ اب دونوں کی جوڑی پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئے گی۔ رجب بٹ کی فلمی انٹری کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھ پائیں گے۔

editor

Related Articles