عالمی مارکیٹ میں ہلچل ، سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں ہلچل ، سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مقامی اور بین الاقوامی معاشی رپورٹس کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 130 ڈالر تک کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس تیزی کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,488 ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ دوسری قیمتی دھات چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 66.86 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

سونے کی حالیہ تیزی کی ایک اہم وجہ امریکی محکمہ خزانہ کا طویل مدتی بانڈز کے لیے لیکویڈیٹی سپورٹ بڑھانے کا اعلان تھا، اس اعلان کے بعد امریکی ڈالر کمزور ہوا جبکہ امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں کمی آئی، جس سے سونے کو تقویت ملی،امریکی ڈالر بھی تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔

ٹیسٹی لائیو(Tastylive) کے عالمی میکرو سربراہ ایلیا اسپیوک کے مطابق سونے میں بڑی تیزی کے بعد مارکیٹ میں کچھ منافع وصولی فطری ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر سونے کی قیمت 4,400 سے 4,500 ڈالر کی حد سے اوپر برقرار رہتی ہے تو اس میں مزید اضافے کی رفتار جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ہی کمپنی کے اسٹاک یا شیئرز میں ساری جمع پونجی لگا دینا خطرناک ، مگر کیوں؟

دوسری جانب امریکا کا مجموعی قرض پہلی مرتبہ 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جس سے ملک کی مالیاتی صورتحال اور ممکنہ مالی بحران کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی قرض اور مالیاتی استحکام سے متعلق بڑھتی تشویش سونے کے لیے مثبت اشارہ ہے، کیونکہ ایسے حالات میں سرمایہ کار سونے کو نسبتاً محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں۔

ادھر امریکی فیڈرل ریزرو کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس کی تفصیلات سے ظاہر ہوا کہ مہنگائی کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے اور کئی عہدیدار شرح سود بڑھانے کے حق میں تھے،  مارکیٹ میں اس وقت ستمبر کے اجلاس میں امریکی فیڈ کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے امکانات 67 فیصد جبکہ شرح سود میں اضافے کے امکانات 33 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا ، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

ماہرین کے مطابق بلند شرح سود عام طور پر ایسے اثاثے کی کشش کم کرتی ہے جو کوئی منافع یا سود فراہم نہیں کرتا، جیسے سونا۔ دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 67.07 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ پلاٹینم 1.3 فیصد کمی کے بعد 1,802.29 ڈالر اور پیلیڈیم 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1,328.06 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

editor

Related Articles