ٹک ٹاک پر نئے فیچر کی تیاری ،اب صرف ویڈیو ہی نہیں، پیسے بھی بھیجے جا سکیں گے

ٹک ٹاک پر نئے فیچر کی تیاری ،اب صرف ویڈیو ہی نہیں، پیسے بھی بھیجے جا سکیں گے

ٹک ٹاک  اپنے صارفین کے لیے ایسا نیا فیچر تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ براہ راست چیٹ میں ایک دوسرے کو رقم بھیج سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ٹک ٹاک کی موجودہ ادائیگی سروس ٹک ٹاک پےکے ذریعے کام کرے گا، جو اس وقت جنوب مشرقی ایشیا میں  ٹک ٹاکر شاپ کی خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیس ایکس راکٹ نے چاند پر گڑھا بنا دیا، ناسا کی تصاویر سامنے آگئیں

اس نئے فیچر کے حوالے سے ٹک ٹاک کی امریکی آئی فون ایپ کے موجودہ ورژن میں کچھ پوشیدہ کوڈ سامنے آیا ہے۔ اس کوڈ سے عندیہ ملتا ہے کہ رقم وصول کرنے والا صارف صرف ٹیپ ٹو اکسیپٹ کے ذریعے ادائیگی قبول کرسکے گا۔ صارف رقم کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیج سکیں گے۔

یہ نظام کچھ حد تک  وینموجیسی پیئر ٹو پیئر ادائیگی سروسز سے ملتا جلتا ہوگا۔ تاہم ٹک ٹاک نے بلوم برگ کو بتایا ہے کہ کمپنی فی الحال اس فیچر کی ٹیسٹنگ نہیں کر رہی۔ اس لیے یہ واضح نہیں کہ اسے کب متعارف کرایا جائے گا یا تمام صارفین کے لیے دستیاب کیا بھی جائے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب شارٹس سے جان چھڑائیں، چند سیکنڈ میں فیڈ سے ہٹانے کا طریقہ

ٹک ٹاک پہلے ہی مالیاتی شعبے میں قدم بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ رواں سال کمپنی نے برازیل میں قرض اور ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے فن ٹیک کمپنی کے طور پر کام کرنے کی اجازت بھی طلب کی تھی۔

اگر یہ فیچر متعارف ہوگیا تو ٹک ٹاک صرف ویڈیوز اور شاپنگ پلیٹ فارم نہیں رہے گا بلکہ سوشل میڈیا کے اندر ہی رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت بھی فراہم کرسکے گا۔ یہ قدم ٹک ٹاک کو وینمو ،زیلے اور دیگر ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز کے مزید قریب لے جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق ٹوئٹر پلیٹ فارم ایکس بھی حال ہی میں اپنی ایکس منی  سروس کے ذریعے صارفین کے درمیان رقم کی منتقلی کی سہولت متعارف کرا چکا ہے۔

editor

Related Articles