اسپیس ایکس راکٹ نے چاند پر گڑھا بنا دیا، ناسا کی تصاویر سامنے آگئیں

اسپیس ایکس راکٹ نے چاند پر گڑھا بنا دیا، ناسا کی تصاویر سامنے آگئیں

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند کی سطح پر اسپیس ایکس کے راکٹ کے ٹکرانے سے بننے والے گڑھے کی نئی اور واضح تصاویر جاری کردی ہیں۔

ناسا کے مطابق اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کا اوپری حصہ 5 اگست 2026 کو تقریباً 8 ہزار 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چاند کی سطح سے ٹکرایا۔

یہ راکٹ جنوری 2025 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کے بعد ایک سال سے زائد عرصے تک خلا میں گردش کرتا رہا۔ راکٹ 2025 میں 2 نجی قمری مشنز اور ایک چھوٹی روور گاڑی کو چاند کی جانب بھیجنے والی مہم کا حصہ تھا۔ ناسا کے مطابق راکٹ کے چاند سے ٹکرانے کے بعد بننے والا گڑھا تقریباً 60 فٹ چوڑا اور 10 فٹ سے بھی کم گہرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلیک ہول کے انتہائی قریب تیز رفتار ستارے کی دریافت

جاری کی گئی تصاویر میں راکٹ کے ٹکرانے سے پہلے اور بعد میں چاند کی سطح کا موازنہ بھی دکھایا گیا ہے۔ تصاویر میں گڑھے کے اردگرد روشن اور گہرے رنگ کی لکیریں بھی نمایاں ہیں، جو ٹکراؤ کے نتیجے میں چاند کی مٹی اور ملبہ پھیلنے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق ان تصاویر کی مدد سے چاند کی سطح پر غیر ارادی راکٹ ٹکراؤ کے اثرات کا جائزہ لینے اور ایسے واقعات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles