پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 21 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 337 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 363 روپے 06 پیسے سے بڑھ کر 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں یہ اضافہ گزشتہ مرتبہ قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی بڑی کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق کل کیا بڑا اعلان کریں گےَ؟ تفصیلات آ گئیں

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 21 اگست کے لیے ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی بڑی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 06 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اس سے قبل 18 اگست کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اسی طرح 17 اگست کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

 

Related Articles