وزیر اعظم پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق کل کیا بڑا اعلان کریں گےَ؟ تفصیلات آ گئیں

وزیر اعظم پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق کل کیا بڑا اعلان کریں گےَ؟ تفصیلات آ گئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ممکنہ اضافی بوجھ سمیت ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس حوالے سے کابینہ میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 14 اگست کے فیصلے کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری متوقع ہے جبکہ ڈیزل کے فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں بھی 1 روپے 34 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔

اس طرح پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں مجموعی طور پر 2 روپے 68 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا  جس کا اثر صارفین پر پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے فیصلے کے بعد نواز شریف سیاست میں پھر متحرک،سرگرمیاں سامنے آ گئیں

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر مجموعی ڈیلرز مارجن 19 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔ اس میں پیٹرول اور ڈیزل کے لیے الگ الگ ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگا جبکہ اس وقت دونوں مصنوعات پر الگ الگ 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن عائد ہے۔

کابینہ اجلاس میں ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اس کے ممکنہ اثرات بھی اہم ہوں گے، کیونکہ اضافی مارجن کا بوجھ قیمتوں کے تعین کے وقت صارفین تک منتقل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیاسی صورتحال، سیکیورٹی معاملات اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی کابینہ ارکان کو بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آنے کا امکان ہے جبکہ مختلف کابینہ کمیٹیوں کی جانب سے کیے گئے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے تمام وفاقی وزرا اور متعلقہ ارکان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز مارجن کا معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ مجوزہ اضافے کی منظوری کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اضافی مالی بوجھ صارفین کو برداشت کرنا پڑسکتا ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles