عمران خان کی ہسپتال منتقلی، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حکومت نےعمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق آج بھی عدالتی حکم کی تعمیل کی گئی، جبکہ اس سے قبل بھی آئین اور جیل مینول کے مطابق قیدی کے ساتھ سلوک اور ضروری سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

مؤقف کے مطابق عمران خان کو دو بلاکس، ائیر کولر، میٹرس والا بیڈ، مشقتی اور ذاتی کک سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ کھانے میں مرغن غذا، دیسی ککڑ اور سالم بکرے کے علاوہ نیوز پیپر، کتابیں اور ضرورت و عہدے کے مطابق دیگر سہولتیں بھی فراہم کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔

علاج کے حوالے سے بھی حکومتی مؤقف ہے کہ قیدی کو جیل مینول کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد،عمران خان اڈیالہ جیل سے ہسپتال کیلئے روانہ

مؤقف میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی حلقہ اور یوٹیوبرز قانون کی تذلیل کرتے رہے ہیں اور عدالتی تحریری ضمانتوں کو بھی نظر انداز کرتے آئے ہیں۔

حکومتی مؤقف کے مطابق عدالت نے ہسپتال کے باہر رش لگانے، شوبدہ بازی کرنے اور سیاسی بیان بازی سے بھی منع کیا ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ عدالتی حکم پر تحریری ضمانت دینے والے فریق اس حکم کی کب تک پابندی کرتے ہیں۔

مؤقف میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاری لائیو ٹیلی کاسٹ اور سرگرمیوں سے ایسا ماحول پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس پر عدالت کو دوبارہ مداخلت کرنا پڑے۔

Related Articles