آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصر بن اسماعیل نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملائشین وزیر داخلہ اور سی ڈی ایف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور تزویراتی روابط مزید گہرے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔