3 ماہ میں عمرہ زائرین کا نیا ریکارٖٖڈ ، سعودی عرب سے اعداد و شمار آگئے

3 ماہ میں عمرہ زائرین کا نیا ریکارٖٖڈ ، سعودی عرب سے اعداد و شمار آگئے

عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا،  15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2026 کے عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا ، اس میں اندرون مملکت کے عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 9.5 ملین رہی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  حرم میں خوش نصیب عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار767 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :4 سالہ حج پالیسی متعارف ، رجسٹریشن اور پیکج کی تفصیلات سامنے آگئیں

رپورٹس کے مطابق عمرہ کرنیوالے مردوں کی تعداد 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے،  سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کی تعداد میں پاکستان سب پر بازی لے گیا، 22 فیصد سے زائد اضافہ

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 57 لاکھ 69 ہزار 271 تک پہنچ گئی جس میں 27 لاکھ 77 ہزار 904 مرد اور 29 لاکھ 91 ہزار 367 خواتین شامل ہیں ، مردوں کی تعداد 48.2 فیصد اور خواتین کی 51.8 فیصد رہی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین میں سے 86 فیصد ائیرپورٹ، 13.6 فیصد بارڈر کراسنگ اور 0.4 فیصد سی پورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :پرائیویٹ حج 2027 کیلئے واجبات کی وصولی شروع ، عازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

واضح رہے کہ مملکت نے نئے عمرہ سیزن کے لیے اتوار 31 مئی 2026 بمطابق 14 ذو الحجہ سے عمرہ ویزے کا اجرا اور زائرین کے مملکت میں داخلے کا آغاز کیا تھا۔

editor

Related Articles