ایکشن سین پڑ گیا بھاری، بالی وڈڈ اداکار شدید زخمی، سرجری متوقع

ایکشن سین پڑ گیا بھاری، بالی وڈڈ اداکار شدید زخمی، سرجری متوقع

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران مشکل ایکشن سین ریکارڈ کراتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھٹنے کی سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں کے دوران پیش آیا۔ کارتک آریان ایک خطرناک ایکشن سیکوئنس کی عکس بندی کررہے تھے، جس کے لیے انہوں نے ایکشن کوچز کی نگرانی میں خصوصی اور سخت تربیت بھی حاصل کی تھی۔

چوٹ لگنے کے فوری بعد اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فورٹس راہیجا اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے گھٹنے کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد انہیں کچھ عرصے تک مکمل آرام کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پمز سانحہ،نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات بھی پھٹ پڑیں

کارتک آریان کی انجری کے باعث ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں بھی عارضی طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے۔ صحت یابی کے بعد وہ اپنی زیر تکمیل فلموں پر دوبارہ کام شروع کریں گے، جن میں ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم بھی شامل ہے۔

اداکار کے کیریئر کے لیے رواں سال خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہیں فلم ’چندو چیمپئن‘ میں شاندار اداکاری پر 72 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ فلم میں انہوں نے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ مرلی کانت پیٹکر کا کردار ادا کیا تھا، جس کے لیے انہیں سخت جسمانی تربیت اور نمایاں جسمانی تبدیلی سے گزرنا پڑا۔

کارتک آریان کی آئندہ فلموں میں فینٹسی کامیڈی ایڈونچر ’ناگ زیلا‘ بھی شامل ہے، جس کی ہدایت کاری مرگ دیپ سنگھ لامبا کررہے ہیں، جبکہ ’کیپٹن انڈیا‘ بھی ان کے آنے والے منصوبوں کا حصہ ہے۔ مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی چوٹ پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

editor

Related Articles