پمز سانحہ،نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات بھی پھٹ پڑیں

پمز سانحہ،نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات بھی پھٹ پڑیں

اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پمز میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کی المناک موت نے پورے ملک کو سوگوار کردیا۔

افسوسناک واقعے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی شدید دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:گوری خان نے آریان خان کے مذہب سے متعلق ماضی میں کیا انکشاف کیا تھا؟

اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرا انعام نے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اس واقعے کے ذمہ داروں کا کبھی احتساب ہوگا یا چند روز بعد یہ سانحہ بھی عوام کی یادداشت سے محو ہوجائے گا۔

زنیرا انعام نے معصوم نومولود بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات صرف چند دنوں تک خبروں اور سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں، پھر سب کچھ معمول پر آجاتا ہے۔

پمز میں پیش آنے والے اس المناک واقعے نے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت اور ممکنہ انتظامی غفلت پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اشنہ شاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کی تصویر شیئر کردی

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی عوام اور شوبز شخصیات کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ صارفین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی کی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

14 معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہونے کے بعد متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں، جبکہ عوام یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے ذمہ دار ادارے کب مؤثر اقدامات کریں گے۔

editor

Related Articles