Skip to content
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، پیٹرول50 پیسے،ڈیزل19 پیسے سستا
Home - آزاد کاروبار - پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، پیٹرول50 پیسے،ڈیزل19 پیسے سستا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 50پیسےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل صرف ایک دن کے لیے کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 50 پیسے کمی کا فائدہ حاصل ہوگا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں ایک دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔