لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کیخلاف 110 رنز پر آل آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کیخلاف 110 رنز پر آل آؤٹ

لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اور قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسرے روز انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، تاہم پوری ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 جبکہ محمد علی نے 3 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور 8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور محمد عباس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان اور خرم شہزاد ایک، ایک رن بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل انتخابات میں پاکستان کی تاریخی فتح، بھارت کو بری شکست

پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 جبکہ جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یوں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 180 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، جبکہ پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے دوسری اننگز میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Related Articles