پاکستان اور ترکیہ کا سیاسی، اقتصادی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کا سیاسی، اقتصادی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خوش آئند قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے استنبول پہنچ گئے

دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان و امتِ مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔

تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال، باہمی تعاون اور اسٹریٹجک امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

editor

Related Articles