پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا تاریخی فیصلہ، افغان سفارتخانے کی چیخیں نکل گئیں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا تاریخی فیصلہ، افغان سفارتخانے کی چیخیں نکل گئیں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا تاریخی فیصلہ، افغان سفارتخانے کی چیخیں نکل گئیں ۔ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان میڈیکل طلبہ کی بے دخلی سے متعلق فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغان سفارتخانے کے مطابق اس اقدام سے ان افغان طلبہ کی تعلیمی پیش رفت اور مستقبل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جنہوں نے قانونی اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت پاکستان میں اپنی تعلیم شروع کی اور کئی سال کی محنت، وقت اور قابلِ ذکر مالی و ذاتی سرمایہ کاری کے بعد اپنے متعلقہ تعلیمی پروگرامز مکمل کرنے کے مرحلے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سرحد سے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک

سفارتخانے نے پاکستان کے تعلیمی حکام سمیت متعلقہ بین الاقوامی طبی، تعلیمی، انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ اداروں پر زور دیا ہے کہ افغان طلبہ کے تعلیمی حقوق کے تحفظ پر مناسب توجہ دی جائے اور انہیں بغیر کسی تعطل یا غیر ضروری رکاوٹ کے اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

افغان سفارتخانے نے مزید کہا کہ علم، تعلیم اور انسانی تعلقات جیسے اہم شعبوں کو سیاسی اختلافات سے محفوظ رہنا چاہیے۔ سفارتخانے کے مطابق سیاسی اختلافات یا پیش آنے والی صورتحال کے باعث تعلیمی اور علمی مواقع کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles