امریکی افواج نے ایران کے جزیرہ خارگ کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے، حملے کے نتیجے میں ٹینکر کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایرانی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد جہاز کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق خارگ کے قریب ایرانی تیل سے وابستہ بحری جہاز کو کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ۔
حملے کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میزائل حملے کے جواب میں خطے میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پیر کے روز امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے امریکی بحری جنگی جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم امریکی جہازوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔