بی بی سی کیطرف سے اپنے نمائندے ریاض سہیل کوئٹہ کے علاقے کو ہنہ اوڑک میں جاری دھرنے کی کوریج کے عوض 25 لاکھ روپے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی بی سی کے نمائندے ریاض سہیل کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ دھرنے کے دوران پاکستان کے خلاف بیانیہ بنائے، پاکستان مخالف خبر کو ترجیح دے اور ریاست کے خلاف ایک پوری مہم چلائی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بی بی سی کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے مواقع پر اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت رپورٹنگ کرتا ہے اور صحافتی اصولوں کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے ۔
بی بی سی کے پاس اپنے مقامی میڈیا ورکرز کو دینے کیلئے تو پیسے نہیں ہیں لیکن پروپیگنڈا کرنے کیلئے ریاض سہیل کو 25 لاکھ روپے دئے گئے ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ جس ملک میں بی بی سی جیسا ادارہ متحرک ہوا اس ملک میں انتشار بڑھا اور لوگوں کو ریاست کے خلاف نا صرف ورغلایا گیا بلکہ مسلح تحریکوں کی حمایت کی گئی اور معصوم لوگوں کے قتل کو اپنے مخصوص انتشاری ایجنڈے کے لئے استعمال کیا گیا۔