کاغذی جہاز بنانے کی ایسی رفتار کہ نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

کاغذی جہاز بنانے کی ایسی رفتار کہ نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ کاغذی جہاز بنانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

ریاست آئیڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش نے دارالحکومت بُوائز کے واے ایم سی اے کے ریکٹ بال کورٹ میں ایک گھنٹے کے دوران 415 کاغذی جہاز تہہ کیے۔ اس حساب سے انہوں نے اوسطاً ہر جہاز صرف 8.67 سیکنڈ میں تیار کیا۔

اس ریکارڈ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص اصولوں پر عمل کرنا ضروری تھا۔ ہر کاغذی جہاز کو سات مراحل میں تہہ کیا گیا جبکہ ریکارڈ میں شمار ہونے کے لیے ہر جہاز کا مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے پرواز کرنا بھی ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں:2 سال سردی برداشت کرکے صرف چند دن زندہ رہنے والی بغیر پروں والی انوکھی مکھی

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ ریکارڈ بنانے کے دوران ان کی ٹیم کے معاونین نے مختلف مراحل میں ان کی مدد کی۔ معاونین کاغذ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تیار کیے گئے جہازوں کو تصدیق کے لیے مقررہ گواہوں تک پہنچاتے اور انہیں مطلوبہ فاصلے تک پھینکنے میں بھی مدد کرتے رہے۔

ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں اور ان کے نام 200 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز درج ہیں۔ وہ مسلسل نئے ریکارڈ قائم کرنے کی کوششوں کے باعث گنیز ورلڈ ریکارڈز کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles