سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد علاقے میں غم کی فضا پیدا ہوگئی، جبکہ واقعے نے ٹریفک قوانین اور سڑکوں پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔