لیویز اہلکار پر حملہ! صوبائی وزیر اور ایم پی اے شکیل خان پر انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

لیویز اہلکار پر حملہ! صوبائی وزیر اور ایم پی اے شکیل خان پر انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کے خلاف لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

واقعے کے بعد اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :جنید اکبر کی  دھمکی کے بعد پی ٹی آئی نے پرتشدد واقعات شروع کردئیے،پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ، 2 لیویز اہلکار زخمی

ذرائع کے مطابق شکیل خان کی موجودگی میں ان کے گارڈز نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں  جن میں واقعے کے مختلف مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کو اعلیٰ سطح پر انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور متعلقہ حکام نے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

شکیل خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کے بعد   قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پشاور گینگ ریپ کے چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گئے

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق لیویز اہلکاروں پر فائرنگ جیسے واقعات میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت کی گنجائش نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری ہے اور قانون کے مطابق تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles