گرین شرٹس کا جارحانہ کھیل، ایشین گیمز کے پہلے میچ میں بڑی کامیابی

گرین شرٹس کا جارحانہ کھیل، ایشین گیمز کے پہلے میچ میں بڑی کامیابی

 ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-9 سے شکست دے دی۔

 پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے ابتدائی لمحات سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا جبکہ ندیم احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پہلے کوارٹر میں پاکستان کی برتری

جاپان کے شہر ناگویا کے گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ گرین شرٹس نے پہلے کوارٹر میں 2 گول کرکے اپنی برتری قائم کرلی۔

 یہ بھی پڑھیں :انعام بٹ کو ملا بڑا ریلیف، ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت

پاکستان کی جانب سے معین شکیل اور عماد بٹ نے ایک، ایک گول اسکور کیا  جس کے بعد پہلے کوارٹر کا اختتام پاکستان کے حق میں 0-2 کے اسکور پر ہوا۔

دوسرے کوارٹر میں مزید 3 گول

دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم کا دباؤ برقرار رہا اور کھلاڑیوں نے مزید 3 گول اسکور کیے۔ ندیم احمد نے ایک گول کیا جبکہ سفیان خان نے 2 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

دوسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف 0-5 کی واضح برتری حاصل کرلی تھی۔

تیسرے کوارٹر میں گولز کی برسات

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے مزید جارحانہ انداز اپنایا اور تھائی لینڈ کے خلاف مزید 4 گول اسکور کرد ئیے۔

رانا وحید اور عبدالشاہد نے ایک، ایک گول کیا  جبکہ ندیم احمد نے مزید 2 گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

اس طرح تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کی برتری 0-9 ہوگئی۔

چوتھے کوارٹر میں مزید گول نہ ہوسکا

میچ کے آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔

تھائی لینڈ کی ٹیم پورے میچ کے دوران پاکستان کے خلاف ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

 یہ بھی پڑھیں :ایشین گیمز،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

یوں مقررہ وقت مکمل ہونے پر پاکستان نے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے کر ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔

 ندیم احمد کی ہیٹ ٹرک اس میچ کی نمایاں کارکردگی رہی۔

editor

Related Articles