خطے میں بڑھتی کشیدگی، قطری وزیر اعظم کا دو ٹو ک موقف سامنے آ گیا

خطے میں بڑھتی کشیدگی، قطری وزیر اعظم کا دو ٹو ک موقف سامنے آ گیا

 قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ خطے میں کسی بھی ریاست کو دوسری ریاست کے لیے خطرے کا باعث نہیں بننا چاہیے، جبکہ موجودہ کشیدہ حالات سے نکلنے کے لیے سفارتکاری اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔

خطے میں غیر معمولی حالات کا سامنا رہا

قطری وزیراعظم  ن ے کہا کہ خطے نے حالیہ عرصے میں بڑے زلزلے جیسے حالات کا سامنا کیا ہے۔ ان کے مطابق قطر سفارتی ذرائع کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ممالک کو کشیدگی کم کرنا ہوگی

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات نے متعدد ممالک کی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔ علاقائی ممالک کو اختلافات کم کرنے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :موجودہ امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان اور قطر اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایران

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار استحکام کے لیے ممالک کے درمیان بات چیت اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔

سعودی عرب پر حوثی حملے کی مذمت

دوسری جانب قطر نے سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف حملے فوری طور پر روکیں۔

قطر کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ قطری حکام کے مطابق علاقائی تنازعات کا حل بات چیت اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے۔

editor

Related Articles