کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ پر سلمان خان بھی بول پڑے، ٹرولرز کو کھری کھری سنا دیں

کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ پر سلمان خان بھی بول پڑے، ٹرولرز کو کھری کھری سنا دیں

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف سمیت خواتین کی ظاہری شکل اور وزن پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 20 کے ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں سلمان خان آن لائن ٹرولنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے خاصے برہم نظر آئے۔ اداکار نے اپنی شرٹ اتار کر ٹرولرز کو مخاطب کیا اور کہا کہ عمر بڑھنے یا وزن میں تبدیلی کی وجہ سے انہیں بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سلمان خان نے سوال اٹھایا کہ آخر کسی شخص کی ظاہری شکل، وزن یا جسم کو تنقید کا نشانہ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے سے پہلے انہیں اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

خواتین کے وزن پر تنقید کیوں؟

سلمان خان نے خاص طور پر ان خواتین کا ذکر کیا جو ماں بننے کے بعد جسمانی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حمل کے دوران یا بچے کی پیدائش کے بعد وزن بڑھنے پر خواتین کو تنقید اور طعنوں کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین جب خود کو تیار محسوس کریں گی تو دوبارہ کام پر بھی واپس آئیں گی اور اپنی فٹنس پر بھی توجہ دیں گی، اس لیے انہیں وقت اور اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے

اگرچہ سلمان خان نے گفتگو کے دوران کترینہ کیف کا نام براہ راست نہیں لیا، تاہم ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکارہ کو حمل کے بعد اپنی ظاہری شکل اور وزن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور دونوں کی اسکرین جوڑی کو بھارتی فلمی شائقین میں خاصی مقبولیت حاصل رہی ہے۔

editor

Related Articles