پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں حافظ گل بہادر گروپ اور فتنہ الخوارج کے 28 دہشتگردوں کو عین ہدف بنایا گیا ہے تاہم حسب روایت افغانستان اسے شہری آبادی سے منسلک کرنے کے الزامات لگاتا رہا ہے ۔
حافظ گل بہادر گروپ سمیت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے عناصر کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مسلسل سکیورٹی چیلنج بنی ہوئی ہے، حافظ گل بہادر گروپ کی سرگرمیوں اور شمالی وزیرستان سے اس کے تعلقات کا بھی مختلف سکیورٹی رپورٹس میں ذکر ملتا ہے لیکن افغان حکومت اپنے ہاں سے دہشتگردی کے تانے بانے جڑے رہنے سے انکاری ہی رہی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر افغان نائب ترجمان حمد اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے کنڑ کے ضلع نرگال اور پکتیکا کے ضلع برمل میں کارروائیاں کیں، جن میں ایک گھر کو نقصان پہنچا اور تین افراد جاں بحق ہوئے جو کہ سراسر جھوٹ اور گمراہ کن ہے ۔
Unfortunately, once again today, at around 3:00 a.m., the Pakistani occupying military regime bombarded civilian homes and public property in Nurgal District of Kunar Province and Barmal District of Paktika Province, according to preliminary information, a civilian home belonging… pic.twitter.com/qMEiUBsYDu
— Hamdullah Fitratحمدالله فطرت (@FitratHamd) September 21, 2026


