امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل آج پھر سستا

امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل آج پھر سستا

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر سفارتی پیش رفت کی امید کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سرمایہ کاروں نے صورتِ حال کا جائزہ لیا ہے۔

برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر سستا

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.16 ڈالرز کمی کے بعد 101.71 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.15 ڈالرز کمی سے 98.15 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

کشیدگی کم ہونے کی امید، خطرے کا پریمیئم کم

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رواں ہفتے سفارتی راستہ نکلنے کی امید پر تیل کی قیمتوں میں شامل خطرے کا کچھ پریمیئم کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کی جانب سے بڑی پیشکش، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو خطے میں ممکنہ سفارتی پیش رفت اور سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے ، تاہم حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث صورتحال پر سرمایہ کاروں کی نظر بدستور برقرار ہے۔

اس سے قبل چین کی جانب سے ایران پر حوثی گروپ کو سعودی عرب کے تیل کے بنیادی ڈھانچے پر حملے محدود کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی ۔

editor

Related Articles