وسیم اکرم نے بابراعظم کے ٹیسٹ کپتانی قبول کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

وسیم اکرم نے بابراعظم کے ٹیسٹ کپتانی قبول کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی  دوبارہ لینے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔

 مانچسٹر میں وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں دینا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں بابراعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہئے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بابراعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی پر پوچھا گیا، بابر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم، اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چھولے بیچنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں، آزاد ڈیجیٹل نے سوالنامہ حاصل کر لیا

سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھاکہ  بطور کھلاڑی یا شخص میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کا لیڈر یا کپتان آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتے، میری رائے ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر اعظم کو کہنا چاہئے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی بحیثیت ٹیسٹ کپتان کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے، حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کس نمبر پر آگئے؟

editor

Related Articles