پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر احسن اقبال کا سخت ردعمل، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر احسن اقبال کا سخت ردعمل، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کردے گی۔

احسن اقبال نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے احتجاجی طرز سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے۔

پی ٹی آئی کی سیاست پر احسن اقبال کی تنقید

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انتشاری ٹولے کی سیاست ہی سومنات بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کردے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :احسن اقبال نے ایئرپورٹ پر ایسا کیا کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سب حیران

احسن اقبال نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی حکمت عملی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

  انہوں نے  پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ملک کے سیاسی ماحول میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا

وفاقی وزیر نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے میں دہشت گردی کے واقعات روکنے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو صوبے میں دہشت گردوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی توجہ امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی جانب مبذول کرائی۔

احسن اقبال کے بیان کے مطابق صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے مقدمات 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کے معاملے پر بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے نہیں بلکہ کرپشن سے متعلق ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :صوبے امیر، وفاق غریب ہو گیا، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کتنا ہوگا؟ احسن اقبال کا بڑا انکشاف

احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے ارکان اور کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے کرپشن کے معاملات پر سوال کرنا چاہیے۔

احسن اقبال کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی اختلافات برقرار ہیں۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے کی سیاسی حکمت عملی اور اقدامات پر مسلسل تنقید کی جارہی ہے۔

حکومتی رہنما پی ٹی آئی کی احتجاجی سرگرمیوں پر اعتراضات اٹھاتے رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی اپنے احتجاج کو سیاسی اور جمہوری حق قرار دیتی ہے۔

تازہ بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے مزید بحث کا امکان ہے۔

editor

Related Articles