عمیر جسوال نے والد کے انتقال پر دل گرفتہ پیغام شیئر کردیا

عمیر جسوال نے والد کے انتقال پر دل گرفتہ پیغام شیئر کردیا

پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے۔

عمیر جسوال نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کی۔ طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ ایک معروف شخصیت تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد عمیر جسوال اور ان کے بھائیوں، گلوکار عزیر جسوال اور یاسر جسوال کے مداحوں میں بھی افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

عمیر جسوال نے اپنے والد کی وفات کی اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:دی بیٹلز سے ٹیلر سوئفٹ تک، جعلی ریکارڈز کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

عمیر جسوال پاکستان کے معروف گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں ’سمی میری وار‘ سمیت متعدد مقبول گانوں کے باعث خاص شہرت حاصل ہے۔ والد کے انتقال پر عمیر جسوال اور ان کے اہل خانہ سے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles