مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں تبدیل کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ہالینڈ کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اچانک آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر حیران اور خوفزدہ ہوتے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہالینڈ کا یہ منظر ایک مقبول میم بن گیا۔
اب ارلنگ ہالینڈ نے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اسی وائرل منظر کو حقیقی انداز میں دوبارہ تخلیق کردیا۔ ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر نوڈلز کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران ہالینڈ آئینے کی جانب دیکھتے ہیں اور اپنا عکس دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی مزاحیہ اداکاری کرتے ہیں۔
اس طرح فٹبالر نے اپنی اے آئی سے بنائی گئی وائرل میم کو حقیقی زندگی میں دوبارہ پیش کرکے مداحوں کو ایک دلچسپ سرپرائز دے دیا۔ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر توجہ حاصل کررہی ہے اور صارفین فٹبالر کے اپنے ہی میم کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے انداز کو پسند کررہے ہیں۔