اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں جبکہ اندرون شہر بھی تمام سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی دارالحکومت کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا،انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں اور شہریوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
اندرون شہر آمدورفت معمول پر
عرفان نواز میمن کے مطابق اسلام آباد کے اندر بھی تمام راستے کھلے ہیں اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،انہوں نے کہا کہ شہری معمول کے مطابق اپنی منزلوں کی جانب سفر کر رہے ہیں اور شہر میں آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہراہوں پر ٹریفک رواں
ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ شہریوں کو سڑکوں پر آمدورفت کے حوالے سے کسی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرون شہر بھی تمام راستے کھلے ہیں، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں جبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں
— DC Islamabad (@dcislamabad) September 24, 2026


