کرم سیکٹر، افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے  توپ خانے سے طالبان ٹھکانوں کے پرخچے اڑا دئیے

کرم سیکٹر، افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے  توپ خانے سے طالبان ٹھکانوں کے پرخچے اڑا دئیے

 کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان خرچار فورٹ کو بھرپور اور مؤثر آرٹلری اور مارٹر فاںٔیرز سے نشانہ بنایا، متعدد خوارج جہنم واصل

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنانے کی کوشش کی ،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، مؤثر  بھرپور دندان شکن  جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سمیت توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی، افغان طالبان گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے

شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے فورسز مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہیں۔

editor

Related Articles