ڈی آئی خان چیک پوسٹ دھماکے میں شہید کسٹمز اور ریسکیو اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

ڈی آئی خان چیک پوسٹ دھماکے میں شہید کسٹمز اور ریسکیو اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

دارازندہ امن میلہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے کسٹمز کے حوالدار فرمان،سپاہی اسامہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار شریف اللہ کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن داور خان، اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر سلمان عادل شاہ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غلام مبشر میکن،ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد، کسٹمز،ریسکیو 1122 کے اعلیٰ حکام، سیکیورٹی فورسز، پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت ورثاء شہداء نے شرکت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں :ڈی آئی خان میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر حملہ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

اس موقع پر موجود افسران سمیت پولیس کے دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی گئی، پھول چڑھائے گئے اور شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔

شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن و سلامتی کے لیے خدمات انجام دینے والے ہر شہید کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

editor

Related Articles