قریب رہنے والے مقامی کشمیری جے اے اے سی (JAAC) سے متنفر، پہاڑوں سے فورسز پر فائرنگ کرنے والے 200 تا 250 مسلح شرپسندوں کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ

قریب رہنے والے مقامی کشمیری جے اے اے سی (JAAC) سے متنفر، پہاڑوں سے فورسز پر فائرنگ کرنے والے 200 تا 250 مسلح شرپسندوں کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ

آزاد کشمیر میں جے اے اے سی کی سرگرمیوں، عوامی حمایت کے دائرے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے حوالے سے متعدد اہم سوالات سامنے آتے ہیں کالعد م  ایکشن کمیٹی کی تنظیم کوٹلی، مظفرآباد کے بعض مضافاتی علاقوں اور برطانیہ میں موجود حلقوں کی حمایت پر انحصار کرتی ہے، جبکہ مقامی کشمیریوں اور تاجروں کا ایک طبقہ اس کی سرگرمیوں سے شدید اختلاف رکھتا ہے۔

 جے اے اے سی کی حقیقی عوامی حمایت اور مقامی آبادی کے ردعمل سے متعلق ہے، کسی بھی تحریک کی عوامی مقبولیت کا تعین محض جلسوں، سوشل میڈیا مہمات یا بیرون ملک موجود حامیوں کی سرگرمیوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے لیے مختلف اضلاع، تجارتی مراکز، مقامی آبادی اور متاثرہ طبقات کی آرا کا تقابلی جائزہ ضروری ہے۔

جے اے اے سی سے وابستہ تقریباً 200 سے 250 مسلح افراد فورسز کے ساتھ تصادم میں ملوث  ہیں یہ عناصر پہاڑی علاقوں سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد اپنی پوزیشن تبدیل کرلیتے ہیں، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے کارروائی مشکل ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی ختم، ساتھیوں نے ریاست کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا

اس معاملے کا ایک اور اہم پہلو مقامی تاجروں اور شہریوں کے تحفظات ہیں  مقامی آبادی  جے اے اے سی کی بعض سرگرمیوں سے ناخوش ہے اور   سیکیورٹی فورسز سے  با ربار مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ہماری کالعدم ایکشن کمیٹی سے جان چھڑائی جائے ۔

 کالعدم ایکشن کمیٹی کے کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اب مقامی لوگوں کی طرف سے مطالبہ بار بار سامنے آرہا ہے کہ ان شرپسندوں کے خلاف آپریشن کر کے ہماری زندگیاں آسان کی جائیں ۔

editor

Related Articles