ہالی ووڈ اسٹارز کی بیٹی کا سادہ انداز، سڑک کنارے آرٹ بیچنا شروع کردیا

ہالی ووڈ اسٹارز کی بیٹی کا سادہ انداز، سڑک کنارے آرٹ بیچنا شروع کردیا

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کی بیٹی ویوین جولی نے اپنی سادہ زندگی اور تخلیقی صلاحیتوں سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

18 سالہ ویوین نے 19 ستمبر 2026 کو لاس اینجلس کے ایک مقامی اسٹریٹ فیئر میں اپنا چھوٹا سا آرٹ اسٹال لگایا، جہاں انہوں نے اپنے ہاتھ سے تیار کیے گئے مختلف آرٹ ورک فروخت کیے۔

ویوین نے اپنے ذاتی آرٹ پروجیکٹ ’دی ٹیولپ فیلڈز‘ کے تحت پینٹنگز، اسٹیکرز اور برتھ ڈے کارڈز تیار کیے تھے۔ ان اشیا کی قیمت 10 سے 25 ڈالر کے درمیان رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پریشے عدنان کے لباس پر سوال، شوبز شخصیات نادیہ خان پر برس پڑیں

خود اسٹال پر موجود رہیں

خاص بات یہ تھی کہ ویوین نے اپنے آرٹ ورک کی فروخت کے لیے کسی نمائندے یا ٹیم کے بجائے خود اسٹال سنبھالا۔ اسٹال پر موجود آرٹ ورک میں مختلف دلچسپ اور منفرد ڈیزائن شامل تھے، جن میں گلابی دل پکڑے ایک چوہے کی پینٹنگ اور بیلے ڈانسر والے ’ای ٹی‘ کا کارڈ بھی شامل تھا۔

جڑواں بھائی نوکس نے بھی ساتھ دیا

ویوین کے جڑواں بھائی نوکس بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے اسٹال لگانے اور تصاویر بنانے سمیت مختلف کاموں میں اپنی بہن کی مدد کی۔ ویوین کی یہ سرگرمی اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ہفتے قبل انہوں نے عدالت میں اپنے نام سے والد بریڈ پٹ کا آخری نام ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔

ہالی ووڈ کے معروف خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود ویوین کا مقامی اسٹریٹ فیئر میں خود اپنا آرٹ فروخت کرنا سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔

editor

Related Articles