مظفرآباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ آپریشن،ایک ملزم  گرفتار،بھاری اسلحہ بر آمد

مظفرآباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ آپریشن،ایک ملزم  گرفتار،بھاری اسلحہ بر آمد

 مظفرآباد میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور مظفرآباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم  کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔

 آئی بی اور مظفرآباد پولیس نے آج مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے بعد گرفتار شخص کے قبضے سے مذکورہ اسلحہ برآمد ہوا۔

مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار شخص سے برآمد ہونے والے اسلحے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔

اس سے ایک روز قبل آئی بی اور سدھنوتی پولیس نے بھی مشترکہ آپریشن کیا تھا، کارروائی کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

مظفرآباد اور سدھنوتی میں ہونے والی دونوں کارروائیوں کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles