پشاور میں حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب شدید بدانتظامی اور بدنظمی کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی اپنے انتشاری رویے سے باز نہ آئی اور ہلڑ بازی شروع کردی سہیل آفریدی افتتاح کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ہلڑ بازی شروع کی جس کے نتیجے میں تقریب کا انتظام متاثر ہوا اور صورتحال بے قابو ہوگئی۔
شدید بدانتظامی کے باعث وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی افتتاحی فیتہ بھی نہ کاٹ سکے، بدنظمی کے باعث افتتاحی تقریب کا باقاعدہ انعقاد ممکن نہ ہوسکا اور وہ افتتاح کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ کی روانگی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگئی اور دھکم پیل کی ، صورتحال اس وقت مزید گھمبیر ہوگئی جب بعض ورکرز سہیل آفریدی کی گاڑی پر چڑھ گئے۔
دھکم پیل نے سہیل آفریدی کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا، کارکنوں کے ہجوم اور گاڑی کے گرد موجود رش کے باعث وزیر اعلیٰ تقریب میں معمول کے مطابق شرکت نہ کرسکے۔
تقریب کے دوران پیدا ہونے والے شدید رش کے اثرات اطراف کی سڑکوں پر بھی نظر آئے کارکنوں اور گاڑیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث رنگ روڈ پر ٹریفک بھی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں انتظامی بدنظمی کے باعث وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی افتتاحی کارروائی مکمل کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے، جبکہ تقریب کے دوران کارکنوں کا ہجوم اور ٹریفک کی صورتحال نمایاں رہی۔