گورنر راج پر مشاورت مکمل، پیپلزپارٹی کا گرین سگنل،سہیل آفریدی کیخلاف چارج شیٹ فائنل،طارق آفاق کا دعویٰ

گورنر راج پر مشاورت مکمل، پیپلزپارٹی کا گرین سگنل،سہیل آفریدی کیخلاف چارج شیٹ فائنل،طارق آفاق کا دعویٰ

سینئر صحافی طارق آفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی گرین سگنل دے دیا گیا ہے  جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف چارج شیٹ بھی فائنل کرلی گئی ہے۔

طارق آفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور پیپلزپارٹی نے بھی اس حوالے سے حامی بھر لی ہےان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کی صورتحال سے متعلق جامع رپورٹ بھی ارسال کردی گئی ہے۔

سینئر صحافی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی اہم شخصیات کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں آئینی راستے کے استعمال پر اتفاق کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی آئینی اور قانونی مشاورت کے بعد گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

طارق آفاق کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کی صورتحال کے حوالے سے جامع رپورٹ ارسال کردی ہے، جس کے بعد گورنر راج کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

طارق آفاق کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف چارج شیٹ بھی فائنل کرلی گئی ہے،انہوں  نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے آئینی و قانونی معاملات پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

سینئر صحافی نے اپنے بیان میں کہا کہ اتوار تک خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے،دوسری جانب حالیہ دنوں میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر راج کے لیے مشاورت کی تصدیق کرچکے ہیں، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے امکان پر مختلف بیانات سامنے آئے ہیں۔

editor

Related Articles