اقرار الحسن کا پی ٹی آئی پر تنقیدی بیان، شہباز گل کو انقلابی اور شوکت یوسفزئی کوغدار قرار دینے پر ردعمل

اقرار الحسن کا پی ٹی آئی پر تنقیدی بیان، شہباز گل کو انقلابی اور شوکت یوسفزئی کوغدار قرار دینے پر ردعمل

عوام راج تحریک کے بانی اقرار الحسن نے کہا ہے کہ جس پارٹی کے نزدیک شہباز گل جیسے لوگ انقلابی اور شوکت یوسفزئی جیسے لوگ غدار ہیں، اس کا انجام تباہی اور بربادی ہی ہوگا۔

اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے اندر رہنماؤں کے حوالے سے اختیار کیے جانے والے مؤقف پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ جس جماعت میں شہباز گل جیسے افراد کو انقلابی سمجھا جائے اور شوکت یوسفزئی جیسے لوگوں کو غدار قرار دیا جائے، ایسی جماعت کا انجام تباہی اور بربادی ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی خود اپنے بچوں کو کھانے والی بلا بن گئی ہے، اقرار الحسن

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے مخالف نہیں ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی ہے، اگر لانگ مارچ کی وجہ سے کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار لانگ مارچ کی کال دینے والے ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کل بھی پارٹی کے وفادار تھے اور آج بھی پارٹی کے وفادار ہیں، جبکہ پارٹی اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، وہ 4 اکتوبر کو پارٹی کے لانگ مارچ میں ضرور شرکت کریں گے۔

editor

Related Articles