کالعدم انتشاری کمیٹی سے تنگ آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ سدھنوتی میں شہریوں نے امن کے قیام اور خطے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبے کے لیے ریلی نکالی، جس میں شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت پاکستان و آزاد کشمیر حکومت سے کشمیر میں امن یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
ایڈووکیٹ واجد کی سربراہی میں پلندری میں کوٹلی چوک سے کچہری چوک تک امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے خطے میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت سے اپیل کی کہ کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
ریلی کے دوران شرکا کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے، جبکہ ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔
شرکا نے خطے میں امن کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیکسوں کی ادائیگی کی مقررہ مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کا مطالبہ بھی کیا۔
ریلی کوٹلی چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک پلندری تک پہنچی، جہاں شرکا نے امن کے قیام، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے۔