بھارتی ایکس اکاؤنٹ کا آزاد کشمیر میں دہشتگرد کو سابق ایس ایس جی اہلکار ظاہر کرنے کا جھوٹ بے نقاب

بھارتی ایکس اکاؤنٹ کا آزاد کشمیر میں دہشتگرد کو سابق ایس ایس جی اہلکار ظاہر کرنے کا جھوٹ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے ایک بھارتی ایکس ہینڈل کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں ایک دہشتگرد کو پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کا ریٹائرڈ اہلکار ظاہر کرنے کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے ڈس انفارمیشن قرار دیا ہے۔

جعلی تصویر کا استعمال

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق مذکورہ ایکس ہینڈل نے اپنے دعوے کے ساتھ جو تصویر استعمال کی وہ جعلی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ہے۔

ایس ایس جی کا لوگو بھی جعلی

فیکٹ چیک کے مطابق تصویر میں دکھایا گیا ایس ایس جی کا لوگو بھی جعلی ہے، جس سے تصویر کی اصلیت پر مزید سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

جھوٹا دعویٰ 

آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا ایکس ہینڈل کی جانب سے ایک مخصوص دہشتگرد کو آزاد جموں و کشمیر میں سابق ایس ایس جی اہلکار کے طور پر پیش کرکے غلط معلومات پھیلائی گئیں۔

فیکٹ چیک میں واضح کیا گیا ہے کہ دعوے کے لیے استعمال کی جانے والی تصویر حقیقی نہیں بلکہ AI سے تیار کردہ ہے، جبکہ اس میں شامل ایس ایس جی کا لوگو بھی جعلی ہے۔

editor

Related Articles