دو بارچارجنگ کا جھنجھٹ ختم، ایس سیریز کی سب سے بڑی بیٹری، ویوو ایس 2 ایف ای لانچنگ کیلئے تیار

دو بارچارجنگ کا جھنجھٹ ختم، ایس سیریز کی سب سے بڑی بیٹری، ویوو ایس 2 ایف ای لانچنگ کیلئے تیار

دن میں دو بار فون چارج کرنے سے تنگ آ چکے ہیں؟ ویوو ایک ایسا فون لا رہا ہے جو اسی مسئلے کے حل کیلئے آرہا ہے ،  ویوو ایس 2 ایف ای 6 اکتوبر کو لانچ ہونے جا رہا ہے، اور اس کی سب سے بڑی خوبی 10,000mAh کی بیٹری ہے۔

 ٹیکنالوجی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق یہ ویوو کی ایس سیریز کے کسی بھی فون میں اب تک کی سب سے بڑی بیٹری ہے۔

بیٹری اور چارجنگ

عام اسمارٹ فونز میں 5,000 سے 6,000mAh کی بیٹری معمول ہے،  ایس 2 ایف ای اس سے تقریباً دوگنی بیٹری لے کر آ رہا ہے، اس کے ساتھ 44W فاسٹ چارجنگ ہے۔ یہ سب سے تیز تو نہیں، مگر اتنی بڑی بیٹری کے لیے مناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ ویڈیوز اب دگنی اسپیڈ پر، صارفین کیلئے بڑی اپڈیٹ آگئی

رپورٹ کے مطابق فون کا پورا زور بیٹری کی لمبی لائف پر ہے۔

سکرین اور پروسیسر

رپورٹس کے مطابق فون میں 6.83 انچ کی 1.5K امولیڈ سکرین ہو سکتی ہے، جس کا ریفریش ریٹ 120Hz بتایا گیا ہے۔ یہ ویڈیوز دیکھنے اور گیمنگ کے لیے اچھی ہے۔ اندر میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 7300 ای چپ سیٹ ہوگا۔

کیمرے

پچھلی طرف 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا دوسرا سینسر دیا گیا ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:فنگر پرنٹس مدھم ہونے سے پریشان نہ ہوں، نادرا نے متبادل سہولت متعارف کروادی

یہ فون 6 اکتوبر کو ویوو وی 80 کے ساتھ پیش کیا جائے گا ، وی 80 کیمرے پر توجہ رکھنے والا فون ہے، جبکہ ایس 2 ایف ای بیٹری پر۔

پاکستانی صارف کیلئے اہمیت 

پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور سفر کے دوران چارجنگ کی دقت عام مسئلہ ہے ،  ایسے میں بڑی بیٹری والا فون گیمرز، ویڈیو دیکھنے والوں اور سارا دن باہر رہنے والوں کے لیے دلچسپ ہو سکتا ہے۔

قیمت

ایک آن لائن لسٹنگ میں ویوو ایس 2 ایف ای کی متوقع قیمت 149,999 روپے بتائی گئی ہے۔ یہ قیمت لیک شدہ معلومات پر مبنی ہے اور ویوو نے اس کی تصدیق نہیں کی جبکہ  پاکستان میں فون کی دستیابی اور حتمی قیمت لانچ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

editor

Related Articles