کے پی میں گورنر راج، ایمرجنسی یا کچھ اور؟صدر اور وزیراعظم کی ہنگامی بیٹھک شروع،بڑے فیصلے متوقع

کے پی میں گورنر راج، ایمرجنسی یا کچھ اور؟صدر اور وزیراعظم کی ہنگامی بیٹھک شروع،بڑے فیصلے متوقع

خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات شروع ہوگئی ہے، جس میں صوبے کے حوالے سے اہم سیاسی اور آئینی معاملات پر مشاورت کی جارہی ہےملاقات میں محسن نقوی، عطا تارڑ ، سپیکر اسمبلی ایاز صادق ، شیری رحمان،سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہیں ۔

کیا فیصلہ ہوگا؟

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ، گورنر راج یا کسی دوسرے آئینی اقدام کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا اہم سوال یہ ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کون سا راستہ اختیار کرتی ہے۔

سیاسی صورتحال زیرِ غور

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری سیاسی کشیدگی سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

لانگ مارچ بھی اہم معاملہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کی صورتحال مزید اہم ہوگئی ہے، وفاقی سطح پر ہونے والی مشاورت میں لانگ مارچ اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

گورنر راج یا ایمرجنسی؟

موجودہ صورتحال میں سب سے اہم سوال یہی ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کیا جائے گا، ایمرجنسی لگائی جائے گی یا کوئی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا؟ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں اسی معاملے پر اہم مشاورت متوقع ہے۔

حتمی فیصلے پر نظریں

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کو خیبرپختونخوا کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے،مشاورت مکمل ہونے کے بعد صوبے کے مستقبل کے سیاسی اور انتظامی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔

سیاسی منظرنامہ گرم

صدر اور وزیراعظم کی ہنگامی بیٹھک کے آغاز کے بعد خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے میں مزید گہماگہمی پیدا ہوگئی ہے، اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ملاقات کے بعد گورنر راج، ایمرجنسی یا کسی تیسرے آپشن میں سے کیا فیصلہ سامنے آتا ہے۔

editor

Related Articles