انڈونیشیا کی جیل میں قیدیوں کی شاہانہ زندگی کا پردہ فاش

انڈونیشیا کی جیل میں قیدیوں کی شاہانہ زندگی کا پردہ فاش

انڈونیشیا کی ایک جیل میں اچانک چھاپے کے دوران قیدیوں کیلئے قائم کیے گئے لگژری کمپاؤنڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں عام جیل کی سہولتوں کے بجائے پرتعیش زندگی کیلئے کئی انتظامات موجود تھے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کمپاؤنڈ دارالحکومت جکارتہ کے قریب واقع سی بی نونگ جیل میں قائم کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران جیل میں 10 سے زائد رہائشی یونٹس سامنے آئے۔ ان یونٹس میں ایئرکنڈیشن، بڑی اسکرین والے ٹی وی، صوفے اور فریج سمیت مختلف سہولتیں موجود تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپاؤنڈ میں سوئمنگ پول اور جم بھی بنایا گیا تھا، جبکہ ایک گالف سمیولیٹر کی تعمیر بھی جاری تھی۔ حکام کے مطابق کمپاؤنڈ میں مہنگی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ کچھ قیدی ان خصوصی رہائشی یونٹس میں رہ رہے تھے جس کے بعد یہ سوال اٹھایا گیا کہ انہیں عام قیدیوں کے مقابلے میں یہ اضافی سہولتیں کیسے حاصل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کبوتروں کی حیرت انگیز صلاحیت، گھر کا راستہ کیسے ڈھونڈ لیتے ہیں

تحقیقات کے بعد جیل کے سربراہ سمیت 5 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بعد ازاں ان غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کر دیا۔ اب مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ جیل میں یہ خصوصی سہولتیں کس طرح قائم کی گئیں اور آیا قیدیوں سے ان کے استعمال کے عوض رقم بھی وصول کی جاتی تھی یا نہیں۔

editor

Related Articles