تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں،کچھ کر دکھانے سے آتی ہے،احسن اقبال

تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں،کچھ کر دکھانے سے آتی ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو قوم کے معمار قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی محنت ملک کے روشن اور مضبوط مستقبل کی بنیاد ہے۔

اچھے استاد کی طاقت

احسن اقبال نے کہا کہ ایک اچھا استاد صرف طلبہ کو تعلیم نہیں دیتا بلکہ ان کی شخصیت اور سوچ کی تشکیل بھی کرتا ہے، قوموں کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اچھے استاد قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نارووال کی تبدیلی

وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال آج علم اور یونیورسٹیوں کا شہر بن چکا ہے اور یہ عملی تبدیلی کی مثال ہے، ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی صرف گالیاں دینے یا کسی کو بار بار چور کہنے سے نہیں آتی بلکہ تبدیلی کے لیے عملی کام کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ نارووال میں تعلیمی اداروں کے قیام اور تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے گئے اور آج اس شہر کی تعلیمی ترقی کی مثالیں پاکستان بھر میں دی جاتی ہیں۔

تعلیم سے غربت کا خاتمہ

احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے غریب خاندانوں کے بیٹے اور بیٹیاں غربت کی زنجیریں توڑ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ  نارووال کے عوام نے انہیں دولت کی وجہ سے نہیں بلکہ تعلیم کے شعبے میں کام کی بنیاد پر منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا عزم تھا کہ غریب خاندانوں کے بچوں کے لیے بہترین تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں اور نوجوانوں کو اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔

نوجوانوں کے لیے مواقع

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نارووال کے نوجوانوں کو اب میڈیکل تعلیم کے لیے ضلع سے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔ سینکڑوں طالبات یو ای ٹی نارووال میں انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ یونیورسٹی آف نارووال میں ہزاروں طالبات زیر تعلیم ہیں اور اپنے تعلیمی خواب پورے کر رہی ہیں۔

ذہنی آزادی ضروری

احسن اقبال نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی آزادی کی حفاظت کریں اور نفرت و تعصب کو اپنی سوچ پر حاوی نہ ہونے دیں انہوں نے کہا کہ آزادانہ سوچ ہی انسان کو ترقی اور بلندی کی طرف لے جاتی ہے، جبکہ ذہن بند ہوجائے تو نئے خیالات اور امکانات کی بلندیوں تک پہنچنا ممکن نہیں رہتا۔

editor

Related Articles