وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی ہر قیمت پر ہونی ہے اگر سہیل آفریدی رکاوٹ بنیں گے تو اس رکاوٹ کو دور کر دیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ فتنۃ الخوارج اور ٹی ٹی پی کا فتنہ بعض عناصر کو سپورٹ کر رہا ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکی مروت جیسے علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے باعث عام طور پر دس افراد بھی خوف کے باعث اکٹھے نہیں ہوتے کہ کہیں خودکش حملہ نہ ہو جائے لیکن وہاں ہزاروں افراد کا جمع ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔